وفاق کی گندم باہر سے منگوانے کی منظوری ، سندھ حکومت کا رد عمل

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وفاق کی گندم باہر سے منگوانے کی منظوری ، سندھ حکومت کا رد عمل

سندھ حکومت نے گندم درآمد کرنے کا وفاق کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا ۔

صوبائی وزير زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہےکہ جب وفاق نے دعوٰی کیا تھا کہ 40لاکھ ٹن گندم موجود ہےتودرآمد کاجواز نہیں بنتا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ درست ہے تو کیا وفاقی حکومت نے جو کہا وہ غلط تھا۔

انہوںنے کہاکہ درآمدی گندم مارچ سے پہلے ملک نہیں پہنچ سکتی، اور مارچ تک تو سندھ میں نئی فصل آجائے گی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اگر3لاکھ ٹن گندم باہر سےمنگوانی تھی تو40 ہزار ٹن بھیجی کیوں؟