لیفٹیننٹ جنرل (ر) راحت لطیف انتقال کر گئے

January 21, 2020

لاہور( نیوزرپورٹر)دفاعی تجزیہ کار و بانی ممبر شوریٰ ہمدردلیفٹیننٹ جنرل (ر)خواجہ راحت لطیف انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز منگل بعد از نماز عصرخالد مسجد کیولری گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کے انتقالِ پر سعدیہ راشد ، بشریٰ رحمن ، قیوم نظامی،سیکرٹری سید علی بخاری،برگیڈیئر (ر)حامد سعید اختر ،میجر (ر)خالد نصراوردیگر اراکین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔