حکومت نے دھکے دیکر نکالا تو ہی جائینگے ورنہ نہیں، مونس الٰہی

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت نے دھکے دیکر نکالا تو ہی جائینگے ورنہ نہیں، مونس الٰہی

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ نوے پچانوے فیصد تک چیزیں کلیئر ہو گئیں اب ہم ایک پیج پر ہیں ہم ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اگر یہ دھکے دے دے کر ہمیں نکالیں گے تو ہی جائیں گے ورنہ نہیں جائیں گے پرویز الٰہی کا کوئی ارادہ نہیں ہے وزیراعلیٰ بننے کا ہم عثمان بزدار کو سو فیصد سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ایشوز گورنمنٹ آف پنجاب کے ساتھ تھے اور ہم سمجھتے تھے کہ عثمان بزدار چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پارہے پنجاب میں سیاسی لوگوں اور بیوروکریسی کے درمیان فاصلہ بڑھتا جارہا ہے ضروری ہے ان دونوں کو آپس میں بیٹھا کر فاصلہ کم کیا جائے۔ پہلے دن سے ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنا ہو ہم سے مشورہ کریں فیصلہ چاہے آپ اپنا ہی کریں ، لوکل گورنمنٹ کا بل پاس کرایا گیا جس کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ احمقانہ چیز نہیں ہوسکتی جو یہ سسٹم لے کر آنا چاہ رہے ہیں اگر اس سسٹم یا اس لاء کے تحت ہوتے ہیں تو ہماری جماعت کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن اکٹھا لڑنا بہت مشکل ہوگا۔وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں پنجاب میں آٹے کی کسی قسم کی بحرانی کیفیت نہیں ہے پنجاب کے پاس ذخائر موجود ہیں اگر کہیں کوئی بحران ہے تو وہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبے میں ہوسکتا ہے پنجاب میں ایسا کچھ نہیں ہے اس طرح کا تاثر دینا غلط ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دو سے تین دن میں قلت ختم ہوجائے گی اس کے بعد کنٹرول پرائس کو انشور کیا جائے گا ہمارے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم موجود تھی اسٹاک میں یہ کہا گیاکہ وہ گندم بیچ دی گئی کرپشن ہو گئی یہ بات غلط ہے ساٹھ ہزار ٹن گندم کا مسئلہ تھا جس پر نیب نے کارروائی کی دوسرا گیارہ ہزار ٹن کا جس کو اینٹی کرپشن دیکھ رہی ہے یہ سب ملا کر 71 ہزار ٹن بنتی ہے۔رہنما فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نعیم بٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں قلت ہوئی ہے پانچ ہزار ٹن کی روز کے حساب سے یہاں کمی ہے جب تک پنجاب سے یہ کمی نہیں پوری کی جائے گی یہ مسئلہ رہے گا۔