لاہور، ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور، ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روکدیا ۔ جلیلہ حیدر ترکش ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے برطانیہ روانہ ہونے کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں تاہم ایف آئی اے نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق خاتون کو نام بی کیٹگری میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا ۔ جلیلہ حیدرلندن میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہی تھیں۔جلیلہ حیدر سے ائیر پورٹ پو چھ گچھ بھی کی گئی جس کی تفصیلات ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو بھیج دی ہیں ۔ امیگریشن حکام کے مطابق کلیئرنس تک جلیلہ حید کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔جلیلہ حیدر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئیں۔