امیدہےماڈل کورٹس دیانتداری سے مقدمات نمٹاتی رہیں گی،چیف جسٹس

January 21, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس گلزار احمد نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ماڈل کورٹس کے ججز اور مجسٹریٹ اسی طرح دن رات محنت، لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ مقدمات کے فیصلے کرتے رہیں گے، دریں اثناچیف جسٹس کے حکم پرڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے اس حوالے سے ملک بھر کے جوڈیشل افسران کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ماڈل کورٹس باقاعدگی کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔