فاٹا انضمام سے قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ٗمحمد علی گنڈا پور

January 21, 2020

پشاور ( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ فاٹا انضمام سے ترقی سے محروم علاقوں میں خوشخالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس سے قبائلی غیور عوام کہ محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا، انہوں نے واضح کیا کہ عنقریب حسن سب ڈویژن میں ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے عوام کو تصفیہ طلب معاملات کو ان کے دہلیز پر حل کیا جا سکے انہوں نے گزشتہ روز سابقہ ایف آر پشاور حسن خیل سب ڈویژن کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ایس پی صدر عبدالسلام خالد، ڈی ایس پی نور داد خان اور دیگر پولیس آفسران بھی ان کے ہمراہ تھے، سی سی پی او نے علاقے کے رسم و رواج، پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور سےآگاہی حاصل کی۔انہوں نے تھانہ حسن خیل کے لئے منتخب کردہ جگہ کا بھی معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، فاٹا انضمام سے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشخالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، پولیس آفسران و اہلکار عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت ان کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، حسن خیل سب ڈویژن میں عنقریب ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے عوام کے مابین تصفیہ طلب مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا سکے گا۔