کمانڈر کینیا نیوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


کینیا نیوی کے کمانڈر کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا چیفس آف اسٹافس اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا جبکہ کمانڈر کینیا نیوی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی نے پاکستانی بحری جہازوں کی جانب سے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی خصوصی تعریف کی۔

بعدازاں معزز مہمان کو دی گئی بریفنگ میں علاقائی بحری سیکیو رٹی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔