لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد میں چینی 80 روپے کلو کی ہوگئی

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد میں چینی 80 روپے کلو کی ہوگئی

لاہور،فیصل آباد، کوئٹہ( نمائندہ جنگ، جنگ نیوز)لاہور، فیصل آباد اور کوئٹہ میں چینی 80 روپے کلو کی ہوگئی۔منگل کے روز لاہور اور کوئٹہ میں 4 سے 6 روپے اضافے کے بعد ایک کلو چینی 80 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔کراچی میں گزشتہ روز 74 روپے کلو فروخت ہونے والی چینی اب 77 سے 78 روپے میں دستیاب ہے۔پشاور میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت ساڑھے 3 سے بڑھ کر 3 ہزار 800 روپے کی ہوگئی۔لاہور کے چینی ڈیلروں نے بتایا کہ چینی کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آئی تاہم شوگر ملز مالکان کو پتہ ہے کہ اس سال گنے کی پیداوار کم ہے اس لئے قیمت مزید بڑھے گی۔