مکیش امبانی مسلسل 12 ویں بار امیر ترین بھارتی قرار

January 22, 2020

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی مسلسل 12 ویں مرتبہ بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے، 2019 میں ان کی دولت 58.4 ارب ڈالر رہی۔

فوربز کے مطابق بھارت کے 15 ارب پتی شخصیات کی مجموعی دولت 197.8 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی جار ی کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں متعدد بھارتی ارب پتی شخصیات کی دولت میں کمی ہوئی لیکن مکیش امبانی مسلسل 12 ویں مرتبہ بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


15عشاریہ 3ارب ڈالر کے ساتھ بھارتی صنعت کار شیونادر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ بھارت کے تیسرے امیر ترین شخص بینکر ادھے کوٹک رہے، جن کی دولت 15 ارب ڈالر ہے۔