چین: بادلوں نے ہزاروں فٹ بلندپہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین:بادلوں نے ہزاروں فٹ بلندپہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا

یوں تو دنیا میں ایسے قدرتی نظاروں کی کمی نہیں جن کی دلکشی اور خوبصورتی آنکھوں کو سحر انگیز کر دیتی ہے تاہم چین میں ایک ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے لوگوں کے ہوش اْڑا دئیے۔

جی ہاں قدرتی حسن سے مالا مال چین کے صوبےAnhuiکے Huangshanنامی پہاڑی وادی کو آسمان پر اْڑتے بادلوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ پہاڑوں کی سِروں سے بادل اس انداز میں تیرتے دکھائی دے رہے ہیں جیسے کوئی آبشار بہہ رہی ہو۔

اس دلکش نظارے نے جہاں مقامی افراد کو حیرت میں ڈال دیا وہیں سیاح بھی دور دور سے اس نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے اس وادی کا رْخ کررہے ہیں۔