خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع

January 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ورلڈ کپ ٹی 20کی تیاریوں کیلئے پاکستان کا تربیتی کیمپ جمعرات سے شروع ہوگا۔ تیس جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑی کوچ اقبال نام کی نگرانی میں پریکٹس کریں گی۔ کیمپ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز کھیلے گی۔