جونیئر اسنوکر:حارث اور عمر فاروق فائنل میں آج مدمقابل

January 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حارث طاہر اور عمر فاروق جوبلی انشورنس قومی انڈر21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ بدھ کو اسلام آباد میں سیمی فائنلز میں حارث طاہر نے سعد خان کو 5-2اور عمر فاروق نے محمد عمر خان کو 5-2 سے ہرادیا۔ کوارٹر فائنل میں عمرفاروق نے محمد مدثر اور سعد خان نے عمران خان کو شکست دی تھی۔