جدوجہد سے مسائل حل ہورہے ہیں‘ڈی جی پی آر آفیسر ویلفیئرایسوسی ایشن

January 23, 2020

کوئٹہ(پ ر)محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محکمے کے افسران محمد نورکھیتران، فیض محمد کھیتران اور کامران اسد کو ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور فلک شیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بیان میں کہاہے کہ ترقی پانے والے افسران محکمے کی نیک نامی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شاہ عرفان غرشین اور ڈی جی پی آر شہزاد فرحت احمد زئی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بروقت کوششوں ، کیس کی تیاری اور صوبائی سلیکشن بورڈ میں جمع کرانے جیسے اقدام سے یہ ممکن ہوابیان میں کہا گیا کہ محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمے کی ترقی اور افسران کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہےایسوسی ایشن کی دن رات محنت اور لگن سے افسران کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور محکمے میں کام بھی بہتر انداز میں جاری ہے۔