دکان میں دوسری بارچوری،جلال مسجد روڈ پرتاجروں کا مظاہرہ

January 23, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) گلگشت میں دکان میںدو ماہ میں دوسری بار لاکھوں روپے کی چوری کے خلاف جلال مسجد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالرحمٰن، خواجہ حارث ، ندیم بٹ، حمید بھٹی، جمشید اور کفایت اللہ نے کہاکہ گلگشت میں چوری ، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ۔ تاجر سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں تاجر برادری آئی جی پنجاب، آر پی او ، سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ایس ایچ او گلگشت کو معطل کیا جائے اور تاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ایماندار ایس ایچ او کو لگا کر تاجروں میں جو پولیس کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے وہ کم ہوسکے ۔