احکامات پر عملدرآمدمیں تاخیر کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

January 23, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونے والے ڈائریکٹیو زپر عملدرآمد کے لیے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راناخلاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے 2019 میں موصول ہونیوالے تمام ڈائریکٹیو زکو ایک ہفتے کے اندر نمٹانے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد میں تاخیر کرنیوالے افسران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تمام محکمے ڈائریکٹیوز پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں اور ڈی سی آفس کو پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے ۔رانااخلاق احمد نے کہا کہ ضلع ملتان کے مختلف محکموں کو موصول ہونیوالے 300 ڈائریکٹیوز نمٹا دیئے گئے ہیں جبکہ42 ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد جاری ہے۔