پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخوانے کنٹونمنٹ بورڈکی حدودمیں صوبائی ٹیکسوںکی وصولی کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرصوبائی حکومت کنٹونمنٹ بورڈکی حدودمیں ٹیکسوں کے نفاذکوختم کرے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزتنظیم کے چیئرمین مجیب الرحمٰن کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں شوکت اللہ ہمدرد،میاں اختر،محمدشوکت ، ظفرمنہاس، شاہدخان اوردیگرصدورنے شرکت کی ۔ شرکا نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ مختلف ٹیکسوںکی مدمیں پیسے وصول کررہی ہے تودوسری جانب ایکسائز ٹیکس،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹراور دیگر ٹیکس نافذکیے جارہے ہیں جوکہ افسوسناک ہے ۔ اگرکنٹونمنٹ بورڈمیں صوبائی ٹیکس نافذکیے جارہے ہیں توپھرصوبائی حکومت اپنے بجٹ میں کنٹونمنٹ ایریاکیلئے بھی فنڈمختص کرے لہذااگرایسانہیں کیاجاتاتوکنٹونمنٹ کی حدودمیں روزگارکرنے والے تاجرکسی صورت صوبائی ٹیکس ادانہیں کریں گے ۔