کورونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پاکستان میں ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔

این آئی ایچ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں اب تک 200 افراد کورونا وائرس نمونیا کا شکار ہو چکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کے تدارک اور احتیاط کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس بھی عام نزلہ زکام اور بخار سے شروع ہوتا ہے جو قوت مدافعت میں کمی کے باعث نمونیا کا سبب بنتا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے ایئر پورٹس پر تھرمل اسکینرز کو فعال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لوگوں کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور پانی ابال کر زیادہ سے زیادہ پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض موجود نہیں۔

علاوہ ازیں اس سلسلے میں تمام اسپتالوں کو پیشگی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہوگیا، مہلک وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔