• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس بے قابو، 17 افراد ہلاک

چین: ووہان میں کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک


چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہوگیا، مہلک وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد چینی شہر ووہان کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ٹرینوں، پروازوں، بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعے ووہان سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی۔

اس پابندی کی وجہ سے ووہان کی ایک کروڑ آبادی اپنے ہی شہر میں محصور ہو کر رہ گئی۔

حکومتی اقدامات کے پیش نظر ووہان میں غذائی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وائرس کی تشخیص کیلئے بین الاقوامی لیبارٹریز سے رابطہ

واضح رہے کہ سیویئر ایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (سارس) نامی وائرس جیسا ایک ’کرونا وائرس‘ اس وقت چین سمیت دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جس سے پاکستان کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی پاکستا ن میں منتقلی کا خدشہ ہے جس کے سبب چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ائیر پورٹس پر بھی خصوصی کاؤنٹر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

چین میں پھیلنے والے وائرس کے ممکنہ خطرات اردگرد کے ممالک میں بھی بڑھنے لگے ہیں، وائرس سمندری غذا اور جانوروں سےانسانوں میں پھیلا ہے۔

تازہ ترین