حج درخواستیں 15 فروری سے وصول کئے جانے کی توقع

January 24, 2020

کراچی (جمشید بخاری) حج 2020 پالیسی کا اعلان جنوری کے آخر میں کئے جانے کاامکان ہے جبکہ حج درخواستیں 15 فروری سے وصول کئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ حج 2020 کے اخراجات ساڑھے پانچ لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے ہونگے جبکہ گزشتہ سال سرکاری حج کے لئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے جمع کرائے گئے تھے۔