جعلی اکاؤنٹس کیس ، سابق صدرسندھ بنک بلال شیخ کی ضمانت منظور

January 24, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدرسندھ بنک بلال شیخ کی ضمانت منظورکر لی ہے۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرنے کا حکم سنایا۔