بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی کیمپ

January 24, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،ماہرغذائیات کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ بارے خواتین کو آگاہی اور مفت غذائی راہنمائی فراہم کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن اور ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال اقبال شاہ نے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ماہر غذائیات کی جانب سے گائنی او پی ڈی میں آنیوالی خواتین کو ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ کیمپ میں آئی 450خواتین کو براہ راست آگاہی کے ساتھ ساتھ مفت غذائی راہنمائی بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ قدرت کا انمول تحفہ ہے جو بچے کیلئے مکمل خوراک ہے۔ بریسٹ فیڈنگ بارے خواتین میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں،صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔