ثناء بلوچ کی کاوشوں سے خاران کے شعبہ تعلیم میں بہتری آئی،بی ایس او

January 24, 2020

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے ثناء بلوچ کی کاوشوں سے خاران میں تمام شعبہ جات بلخصوص شعبہ تعلیم میں بہتری آئی ہے اسکولوں میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کے حاضری میں بہتری اور سفارش کلچر میں کمی آئی ہے اب تعلیمی اداروں میں منفی سیاسی مداخلت میں کمی ہوئی ہے جبکہ حالیہ شعبہ تعلیم کے نان ٹیچنگ آسامیوں میں ثناء بلوچ کے طرف سے میرٹ کے لئے کاوشوں اورقابل و زہین لوگوں کے حقوق کی تحفظ کے زریعے پیسہ اور سفارش کلچر کی کسی حد تک خاتمہ ہوچکی ہے پہلے خاران میں آسامیوں کی براہ راست مارکیٹ لگتی تھی لیکن ثناء بلوچ کے جانب سے اسمبلی میں اہم کردار کے وجہ خاران میں میرٹ کو پامال کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام کیا جاچکا جوکہ قابل تعریف اور حوصلہ افزاء عمل ہے اس سے خاران کے نوجوانوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ محنت اور صلاحیت کبھی رائیگان نہیں جاتی اگر میرٹ کو اس طرح سیاسی تحفظ فراہم کی جاتی رہی تو خاران کے نوجوان تمام شعبہ جات میں تمام منفی ہتکھنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے انہوں نے مزید کہا ہے جب تک تمام اداروں میں میرٹ کے بنیاد پر فیصلے نہیں کئے جائنگے تو اس سے نوجوانوں کے مایوسی میں اضافہ ہوگا میرٹ کے زریعے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے سفارش کلچر اداروں کو تباہ کردیتی ہے ہم تمام مثبت اقدامات کے لئے حقیقی سیاسی قیادت کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔