برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بڑی پیشرفت ہے، شاہ محمود

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بڑی پیشرفت ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ قوم اور مسلح افواج کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا بھی سیاحت کے فروغ میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق کہا کہ میرٹ پر ہمارا کیس دیکھا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ بر طانیہ نے پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بتاتے ہوئے اپنی ٹریول ایڈ وائزری تبدیل کردی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹائن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اُن کے ملک نے پاکستان کے بارے میں اپنی ٹریول ایڈوائس تبدیل کردی ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے بھی برطانوی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام سفری ہدایات میں تبدیلی پر برطانوی حکومت کے مشکور ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے پاکستان کےسفر سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔