کلفٹن میں کچرا کنڈی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملیں

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کلفٹن میں کچرا کنڈی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب واقع کچراکنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلائشیں ملی ہیں،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کاصفائی کرنے والا عملہ اطلاع ملنے پرسر اور آلائشیں اٹھا کر لے گیا ،بعد ازاں ساؤتھ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ کی،پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد گدھے کے سر اور آلائشیں پھینک کر گئے، پولیس نے بتایا کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ گدھوں کا گوشت اور کھالیں کہاں گئیں اس بارے میں تاحال کسی کو علم نہیں ہو سکا ہے۔ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ایک سفید کلر کی وین صبح 10بجے آئی اور اس میں سےآلائشیں اور گدھے کے سر وہاں پھینکے گئےتاہم انکا کہنا تھا کہ گاڑی کا نمبر واضح نہیں ہے اور پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔