پنجاب میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کیلئے یونیفارم لاگو کر دیا گیا

January 25, 2020

لاہور (آئی این پی) پنجاب میڈیکل کالج نے طلبا و طالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لاگو کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیص‘ عنابی رنگ کا دوپٹہ اور ساتھ کالے جوتے پہنیں گی۔ جب کہ طلبہ سفید شرٹ‘ سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیص پہنیں گے۔