عارضی ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

January 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) عارضی ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت ریلوے کی ہدایتپرریلوے انتظامیہ ملتان نے عارضی بنیادوں(ٹی ایل اے) پر کام کرنے والے تمام ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا،اس ضمن میں ڈی ایس ملتاننے تمام شعبوں کےافسران کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں کام کرنے والے ٹی ایل اے سٹاف کاعہدہ ،نام،ولدیت ،قومی شناختی کارڈنمبرفوری طورپرڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ارسال کریں ،واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے نے چندماہ قبل اعلان کیاتھاکہ وہ ایک ماہ کے اندرٹی ایل اےملازمین کومستقل کردیں گے تاہم تاحال اس حکم پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھااب تمام ڈویژنون کوعارضی ملازمین کاریکارڈمہیاکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔