ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے بھینسیں قبضے میں لے لیں

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے بھینسیں قبضے میں لے لیں

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس نے ملزمان کے فرار ہونے پر ان کے مویشی اور موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

گھوٹکی پولیس نے سہانجڑو بزدار کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران ملزمان تو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی بھینسیں اور موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

قبضے میں لی گئیں موٹرسائیکلوں اور مویشی تھانے منتقل کر دیے گئے ہیں۔