پراسرار بیماری میں مبتلا شخص کی سرکاری خرچ پر علاج کی اپیل

January 26, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار کی میں واقع اکبری کالونی کا رہائشی شخص محنت مزدوری کر کے گھر کا واحد کفیل ارشد گزشتہ دو برس سے ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہے، ارشد کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس جو جمع پونجی تھی شوہر کے علاج پر لگا دی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے اور میری مالی مدد کی جائے۔