امریکی خلائی فورس کی تشکیل پر چین کا اظہار تشویش

January 26, 2020

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) چین نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ خلاء کو ہتھیاروں سے لیس کرنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ چینی حکمراں جماعت کے ترجمان گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکی مسلح افواج کی چھٹی شاخ کے طور پر یو ایس اسپیس فورس کی تشکیل پر دنیا بھرمیں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس فورس کے قیام پر 2020ء سے 5؍ سال کے عرصہ میں 13؍ ارب ڈالرز خرچ کئے جائیں گے۔