جرمنی میں ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانے کا منصوبہ

January 27, 2020

برلن (اے پی پی) جرمنی میںہوائی اڈوںکو ڈرون کے حملوںسے محفوظ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔جرمنی کی وفاقی حکومت کے مطابق ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانے پر فی ایئرپورٹ پر30 ملین یورو تک کا خرچہ ہو گا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھاری سرمایہ کاری کے بغیر وہ ڈرون سے بچاؤ کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکتے۔جرمنی کی وفاقی وزارت برائے ٹرانسپورٹ کے مطابق ملکی ہوائی اڈوں کو ڈرونز سے محفوظ بنانے پر فی ایئرپورٹ ابتدائی اخراجات 30 ملین یورو سے زائد رہیں گے۔جرمن حکومت نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا دفاعی نظام کتنے ہوائی اڈوں کے لیے، اور کیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہے۔ جرمنی میں سولہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے علاوہ کئی چھوٹے ایئرپورٹ بھی موجود ہیں۔