لندن، کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کا طلائی سکہ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام

January 27, 2020

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کا 22 قیراط سونے کا ایک نایاب سکہ لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے، جو کسی قدیم برطانوی سکے کے فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سونے کا یہ سکہ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور میں ڈھالا کیا تھا اور اس پر بادشاہ کی شبیہ کندہ کی گئی ہے۔ محبت کی خاطر اپنا تاج قربان کر دینے کے فیصلے کے بعد یہ سکہ عوام کے لئے جاری نہ کیا جا سکا اور شاہی ٹکسال میں ہی پڑا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے چچا، کنگ ایڈورڈ ہشتم 1936ءمیں ایک امریکی خاتوں ویلز سمپسن سے شادی کرنے کے لیے تحت و تاج سے دست بردار ہو گئے تھے۔یہ نایاب سکہ ایک ایسے شخص نے خریدا ہے جسے پرانی چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے۔