ووہان میں موجود 500 پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

January 27, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ووہان میں موجود 500 پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

بیجنگ/اسلام آباد(اے این این/صباح نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان کے حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا کہ صرف اس ایک شہر میں 500کے قریب پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔

ووہان میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق فی الحال کسی پاکستانی میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں مقیم 500پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں۔