غیر قانونی سلاٹرنگ بند، قصابوں کو سلاٹر ہاؤس منتقل کرنے کا حکم

January 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سلاٹر ہاوس ٹھیکہ دار اور سرکاری ملازمین کے مابین شہر میں غیر قانونی ذبح خانوں سے وصولی پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے شہر بھر سے غیر قانونی سلاٹرنگ روک کر تمام قصائیوں کو سلاٹر ہاوس منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہےکہ چند روز قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن سلاٹر ہاوس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق انفورسنمنٹ انسپکٹرکی جانب سے شہر کے مختلف علاقوںمیں غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کاروائی کی گئی ۔