ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے احکامات جاری

January 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ ملتان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو پرفارما ارسال کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو کارکردگی بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔