ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

January 27, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ٹاؤن کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، راکٹ داغے اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق 5سے 6 حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے چیک پوسٹ پر 3 راکٹ فائر کیے اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے ۔

اس موقع پربم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے 2 دستی بم اور راکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اس دوران دہشت گردوں کی طرف سے 5 کلو وزنی ریمورٹ آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنادیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔