سول ایوی ایشن بلڈنگ کے قریب آتشزدگی

January 28, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن بلڈنگ کے قریب آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پیرکی دوپہر 3بجے، امانت کمپنی کنسٹرکشن لمیٹڈ کے لیبر کیمپ میں آگ لگ گئی ۔یہ کیمپ اسلام آباد ائیرپورٹ کی ایوی ایشن بلڈنگ سے تقریباً پانچ سو فٹ کے فاصلے پر ہے،آگ پر جلدہی قابو پا لیا گیا۔آتشزدگی سےکسی قسم کا جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔