ویٹرنری یونیورسٹی میںاجلاس

January 28, 2020

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں وائس چانسلر ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں ہوا ۔اجلاس میں پرو فیسر نسیم احمد نے شر کا کو ویٹر نری یونیورسٹی اور لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی بارے ویژ ن 2020-24 پیش کیا۔ جس میں انہو ں نے آ ئند ہ کے لیئے لا ئحہ عمل وضع کیا اور شر کا سے تجا ویز بھی پو چھیں۔قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی ویٹر نری اکیڈ می نے لا ہو ر چڑ یا گھر کے با ہمی اشتراک سے ʼشکا ری پرو ندو ں کے تحفظ فالکنری جیسے حیا تی نظام کی تنوع آلے کے طور پرʼ کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کی افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ پروفیسر حبیب الر حمن سمیت شر کا کی بڑ ی تعد اد نے شر کت کی۔ سیمینار میں فالکنر ی کی اہمیت، پاکستا نی شکا ری پر ندو ں کی شناخت، فالکنری حیا تیا تی تنو ع کے طور پر ،تحفظ کے آ لا ت اور شکا ری پر ندوں کی آ باد کاری سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر ما ہر ین نے لیکچر ز دیے۔