اسرئیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی وزیر خارجہ

January 28, 2020

اسرئیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق سعوی عرب کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تل ابیب سے متعلق ریاض کی پالیسی غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی باشندوں کا سعودی عرب میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔

شہزادی فیصل بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ فی الوقت اسرائیلی پاسپورٹ پر کوئی بھی شخص سعودی عرب کا دورہ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مخصوص حالات میں سعودی عرب کے سفر کی اجازت دینے کی بات کی تھی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ کا حامل شخص یہاں کا دورہ نہیں کر سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین امن معاہدے کے بعد ہی اسرائیل سے تعلقات ممکن ہیں۔