وزیراعظم مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہم

January 28, 2020

وزیراعظم مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہم

وزیراعظم عمران خان مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہم ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ،مجھے مس گائیڈ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ معاشی ٹیم میں اسد عمر ،حماد اظہر ،حفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد سمیت 5 وزراء بیٹھیں اور مجھے مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھاکہ مہنگائی سے وفاقی وزراء کے چہرے بھی اترے ہوئے دیکھتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں وزراء سے کہتا ہوں گھبرانا نہیں ،مہنگائی کےذمے دار مافیاز کا خاتمہ کریں گے۔