امریکہ8سالہ بیٹے کے قتل میں پولیس افسر گرفتار

January 29, 2020

نیویارک(آئی این پی) امریکی شہر نیویارک میں ایک پولیس افسر کا 8 سالہ بچہ گھر کے گیراج میں مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر شہر کی ٹرانزٹ پولیس کا اہلکار ہے اور اسے اس کی منگیتر کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ دونوں نے افسر کے 8 سالہ بیٹے کو قتل کردیا ہے۔40 سالہ مائیکل اور 42 سالہ انجیلا نے 8 سالہ تھامس کو رات بھر کے لیے گیراج میں چھوڑ دیا تھا جہاں حرارت کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ صبح مائیکل نے بیٹے کو بے حس و حرکت دیکھا تو پولیس کو مدد کے لیے بلایا، پولیس وہاں پہنچی تو مائیکل بیٹے کو ہوش میں لانے کی کوشش کر رہا تھا۔بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے سر اور چہرے پر چوٹ کے نشانات بھی ہیں۔