حارث رؤف بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا روانہ

January 29, 2020

حارث رؤف بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے پہلے میچ میں 32 اور دوسرے میچ میں 27 رنزدے کر ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف کے جوائن کرنے کے باوجود دلبر حسین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔