مختلف علاقوں ڈکیتی مزاحمت پر3افراد زخمی

January 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے 26سالہ مہران علی ولد محمد اسلم کو زخمی کر دیا ، شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود منزل پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے 36سالہ دوست محمد ولد نصیر احمد کو زخمی کر دیا،داؤد چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا، 35سالہ گل حسن ولد احمد بخش نجی بینک سے رقم لے کر جارہا تھا ۔