ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ڈین تعینات نہیں کرسکتے اس لئے ڈائریکٹر کا چارج دیا ہے،پنجاب یونیورسٹی

January 29, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے فیصلے کو غیر قانونی طور پر بدلنے کا انکشاف ہوا ہے۔سینڈیکیٹ نے ڈاکٹر ارم کو اپلائیڈ سئکالوجی کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ڈین کی معاونت کی ذمے داری دی تھی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ارم کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ۔ اس حوالےسے پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کوڈین تعینات نہیں کرسکتے اس لئے ڈائریکٹر کا چارج دیا ہے۔