آسٹریلوی نوجوان کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا

January 30, 2020

آسٹریلوی نوجوان کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑ گیا

یوں تو آپ نے اکثر مچھیروں کو ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس آسٹریلوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جسے سمندر سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔ جی ہاں، یہ مناظر آسٹریلیا کے ٹاؤن Nambucca Heads کے سمندر میں دیکھے گئے۔

جہاں ایک نوجوان سمندر سے مچھلیاں پکڑ نے کیلئے کشتی پر کھڑا ہوا اور جال پانی میں ڈال کر مچھلیاں پکڑنے لگا اس دوران توازن بگڑا تو ساتھ کھڑی دوسری بوٹ سے ٹکراتا ہوا سمندر میں جاگرا۔

اناڑی نوجوان کا مچھلیاں پکڑنے کاشوق جہاں بری طرح ناکام ہوا، وہیں دوستوں میں مذاق بھی خوب بنا۔