40فٹ چوڑے گڑھے نے گھر کو نگل لیا

January 31, 2020

امریکی ریاست فلوریڈا میں 40 فٹ چوڑے گڑھے نے ایک گھر کو نگل لیا ۔

رپورٹ کے مطابق کیپٹل سرکل پارک پر واقع ایک گھر کے قریب اچانک گڑھا پڑ گیا جس نے گھر کونگل لیا جبکہ گڑھا پڑجانے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کی جانب سے نا صرف متاثرہ گھر کے مکینوں بلکہ آس پاس کے لوگوں کو مرمتی کام مکمل ہونے تک گھر خالی کر کے کہیں اور منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔