ابراہیم حیدری، گٹکا فیکٹری کیخلاف کارروائی مکینوں کا پولیس پر پتھرائو،ملزمان فرار

February 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میں قائم گٹکا فیکٹری کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو اس کو علاقہ مکینوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ، پولیس کے ہمراہ آنے والی دیگر گاڑیوں پر لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا جس سے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید پولیس کی نفری طلب کرلی گئی، ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔