بلغاریہ: خطروں کے کھلاڑیوں کی برف پوش پہاڑ پر کرتب بازی

February 03, 2020

بلغاریہ: خطروں کے کھلاڑیوں کی برف پوش پہاڑ پر کرتب بازی

یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنا عام سی بات ہے تاہم کچھ خطروں کے کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کے لیے کسی بھی حد سے گزرجاتے ہیں اور اپنے کارناموں سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن خطروں کے کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جو اسکیئنگ کا منفرد انداز اپناتے ہوئے برف پوش پہاڑی سلسلے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے بلغاریہ کے برف پوش پہاڑ پر اسکیئنگ کرتے ہوئے قلابازی کھانے سمیت کرتب بازی کے ایسے انداز اپنائے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔