جاپان: بحری جہاز میں مزید 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

February 06, 2020

جاپان کی بندرگاہ یوکوہاما پر لنگر انداز بحری جہاز میں مزید دس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد جہاز میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ بعض افراد کے ٹیسٹ اب بھی باقی ہیں۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ کروزشپ کے تمام متاثرہ افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حفاظتی اقدامات کے تحت ہانگ کانگ میں لنگر انداز ایک اور بحری جہاز میں مسافروں کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

جاپان اور ہانگ کانگ میں موجود بحری جہازوں میں 5 ہزار سے زائد افراد سوار ہیں۔ شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر آنے والےشہریوں کی تھرمل اسکریننگز اور رجسٹریشن کی جارہی ہے۔