چینی صدر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

February 07, 2020

چین کےصدرکی امریکی صدرٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو

چین کےصدرشی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ چین کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اعتماد رکھتا ہے۔

صدرشی جن پنگ کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وائرس سےمتعلق اقدمات پر گفتگو ہوئی جس میں امریکی صدر نے چینی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

چینی صدر نے بتایا کہ چین نے کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کا بہتری کیلئے طویل المدتی اقتصادی ترقی ٹرینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ امریکی صدرنے کوروناوائر س سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں پر اعتماد کا اظہار اور جامع رابطے اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔