پسلیوں میں درد، نسیم شاہ کا میڈیکل اسکین

February 10, 2020

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شاندار ہیٹ ٹرک

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد پسلیوں میں دردکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ کو بائیں جانب کی پسلیوں میں درد کے سبب اسپتال لے جایا گیا جہاںان کےمیڈیکل اسکین کئے گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چوتھے دن کے کھیل میں نسیم شاہ اسٹیڈیم میں موجود رہیں کے لیکن وہ بولنگ نہیں کریں گے، جبکہ ان کے میڈیکل اسکین کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہےتاہم ٹیم انتظامیہ انہیں احتیاط سے استعمال کرے گی۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوزیشن میں کردیا ہے۔